سٹی42: بجلی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ اور بھاری بلوں کے خلاف شہریوں کا احتجاج شہروں سے نکل کر دیہات تک پہنچ گیا جبکہ گھریلو صارفین کے بعد کمرشل صارفین بھی احتجاج کے لئے سڑکوں پر آ گئے۔ جمعہ کے روز شروع ہونے والے احتجاج نے ہفتہ کو مزید شدت اختیار کر لی۔ تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال کی باتیں کی جانے لگیں۔
لاہور کے تاجروں کا مطالبہ
لاہور میں گھریلو صارفین کےساتھ ساتھ کمرشل صارفین بھی بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے تنگ آگئے۔ تاجروں نے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ مسترد کردیا۔ چیرمین انجمن تاجران سپریم کونسل نعیم میر کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔
چیرمین سپریم کونسل انجمن تاجران نعیم کا کہنا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام اور تاجروں کا بھرکس نکال دیا ہے،ہ بجلی کے بلوں کے خلاف پرامن احتجاج جاری رھے گا،
انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ بجلی کے 200یونٹ استعمال کرنے والے کمرشل و گھریلو صارفین کے تمام ٹیکسز و سرچارج ختم کئےجائیں۔
ریاست کمزور ھے ، ریلیف نہیں دی سکتی ، امرا، مراعات یافتہ و خوشحال طبقہ آگے بڑھے۔ 200یونٹس استعمال کرنے والے کمزور صارفین کے ٹیکسز کا بوجھ خود برداشت کرے اور محب وطن ھونے کا ثبوت دے۔
ٹاؤن شپ کے مکینوں اور تاجر برادری کا بجلی کے بلوں میں اضافے پر احتجاج
احتجاج میں مدینہ مارکیٹ کے تاجروں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی۔ احتجاج میں موجود مظاہرین کے لیسکو کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
حکومت ایک ہی مرتبہ پٹرول اور بجلی کے بم گرا کے عوام کو نیست و نابود کر دے۔ سرفراز خان
انڈیا چاند پر پہنچ گیا اور ہم بجلی کے بلوں کو رو رہے ہیں۔ سرفراز خان
بجلی اور پٹرول نرخوں میں ظالمانہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو تمام دکاندار شیڈ ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ سرفراز خان
بورے والا میں میپکو کے خلاف احتجاج
ابجلی کے بلوں کی بڑھتی قیمتوں اور ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاج۔احتجاج میں شریک افراد نے بل جلا ڈالےحکومت اور میپکو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ بورے والا میں بجلی کے بلوں سے تنگ عوام سڑکوں پہ نکل آئے۔حکومت اور میپکو انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی۔لوگوں کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسسز نے ہمیں فاقہ کشی پہ مجبور کر دیا ہے۔ احتجاج میں شریک افراد نے بلوں کو جلا دیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پہ بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسزز کو ختم کرے۔
مانسہرہ میں بجلی کےبلوں کے خلاف احتجاج
مانسہرہ کی انجمن تاجران نے بروز سوموار شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
مانسہرہ میں بجلی کے ظالمانہ بلوں کی تقسیم کے خلاف جامعہ مسجد میں گرینڈ جرگہ ہوا۔ وکلا نے بجلی کے ظالمانہ بلز کے خلاف رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ مانسہرہ بجلی کے بل نہ بھرنے کے لیے مختلف مساجد میں اعلانات کئے جا رہے ہیں۔
تھانہ بائزئی ملاکنڈ میں احتجاج
ضلع مالاکنڈ میں بجلی کے بلوں میں بدترین اضافے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاج کیا۔ مظاہرین نے بجلی کے بل نذرآتش کر دیئے اور حکومت کےخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔
مالاکنڈ کی تحصیل تھانہ بائزئی میں بجلی بلوں میں بدترین اضافے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین نے بجلی کے بل جلاڈالیں اور ناروااضافے کی شدید مزمت کی مظآہرین کاکہناتھاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہے حکومت کو یہ احساس نہیں کہ عوام اتنی بھاری بھر بل کیسے ادا کرینگے مظآہرین نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کااعلان کر دیا۔
حضرو میں احتجاج
ملک کے دیگر شہروں کی طرح اٹک کی تحصیل حضرو کی عوام بھی بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔اور احتجاجی ریلی نکالی ریلی حضرو کے لاری اڈا سے شروع کر گھڑی چوک تک نکالی گئی۔ریلی کی قیادت مقامی سیاسی رہنما مختیار خان کر رہے تھے احتجاجی مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے بجلی کے بل نامنظور اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریکارڈ مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہے۔ وہان اتنے بڑے بل کیسے جمع کروائی۔اور اس پر ظلم کہ آئے روز بجلی کے ریٹ اور ٹیکسز بڑھائے جائے جا رہے ہیں۔حکومت فوری طور پر بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکسسز ختم کر کے عوام کو ریلیف دے۔
تونسہ میں احتجاج اور شٹر ڈاون ہڑتال
بجلی کے بلوں میں اضافہ اور ٹیکسوں میں بھرمار کے خلاف انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے دوسرے روز بھی کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دو گھنٹے کے لئے علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
انجمن تاجران تونسہ اور سول سوسائٹی کی جانب بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافے اور ٹیکسوں کے بھر مارکے خلاف کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرین نے روہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ہزاروں کے بل موصول ہو رہے ہیں مہنگائی کے مارے عوام گھریلو اشیاء اور بچوں کے زیور جانور فروخت کرکے بجلی کے بل دینے پر مجبور ہیں۔
انجمن تاجران کی جانب سے شہر میں علامتی طور پر احتجاجاً شٹر ڈاون ہڑتال بھی کیا گیا اور دھمکی دی اگر بلوں میں ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ نہ کیاگیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے نگران حکومت سے بجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
وزیرآباد کے دیہات میں احتجاج
وزیرآباد کے علاقہ رتی ٹھٹ میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین نے وزیرآباد احمد نگر روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دی۔ بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کے احتجاج میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاج کے شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی سستی کرے، عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ نہ چھینیں۔
ظفر وال کے گاوں میں احتجاج
بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف نواحی گاؤں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی جانب سےحکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرہ کے دوران صارفین نےبجلی کے بلوں کا آگ لگادی۔ مظاہرین کا بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا اعلان کر دیا۔