ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ؛ زیر التواء مقدمات کی تعداد پونے دولاکھ سے تجاوز، ججز کا فل کورٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ

 لاہور ہائیکورٹ؛ زیر التواء مقدمات کی تعداد پونے دولاکھ سے تجاوز، ججز کا فل کورٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد پونے دولاکھ سے تجاوز کر گئی، وکلاء اور سائلین بروقت انصاف فراہم نہ ہونے پر پریشان ,عدالتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ  کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے فل کورٹ اجلاس  آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،چیف جسٹس کی زیر صدارت  فل کورٹ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہوں گے۔ فل کورٹ اجلاس میں بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت  فل کورٹ اجلاس  میں عدالت عالیہ میں زیر التواء اور زیر سماعت مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان شرکت کریں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس عابد عزیز شیخ ،  جسٹس صداقت علی خان ،جسٹسب شمس محمود مرزا ، جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس مسعود نقوی شرکت کریں گے۔

فل کورٹ اجلاس میں جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس  شہرام سرور چوہدری ،  جسٹس اسجد جاوید گھرال ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی شرکت کریں گے،جسٹس محمد امجد رفیق ، جسٹس علی ضیاء باجوہ ، جسٹس محمد رضا قریشی  سمیت دیگر ججز شرکت کریں گے۔

ایڈوکیٹ سیف الملوک نے سٹی فورٹی ٹو  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے کچھ  انتظامی انتظامات کرنے  کی ضرورت ہے، آٹھ سے دس ججز پر مشتمل فل بنچ تشکیل دئیے جائیں جو فیملی سمیت دیگر مقدمات کی پالیسی  بارے فیصلہ دیں۔