اویس کیانی : ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فول پروف سیکورٹی کے لیے وفاقی کابینہ نے فوج، رینجرز کو تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایشیاء کپ کی سیکیورٹی کیلئےفوج، رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی، کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اورپنجاب رینجرز کی تعیناتی27اگست سے6ستمبر تک ہوگی، پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیوآرایف موڈ میں ہوگی، جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیوآرایف موڈ میں ہوگی۔ ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی۔
پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کے4میچز پاکستان میں شیڈول ہیں، ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور3میچزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔