پاکستان ،جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے سیریز، پی سی بی نے ٹکٹوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں

26 Aug, 2023 | 06:01 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے طریقہ کار اور قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹکٹیں اتوار 27 اگست کو دوپہر بارہ بجے پر دستیاب ہونگی۔ اس کے علاوہ میچ کے دنوں میں شائقین اسٹیڈیم کے باکس آفس سے بھی یہ ٹکٹیں خرید سکیں گے۔ 

سیریز یکم سے 14 ستمبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  یکم، 3 اور 4 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جو کہ شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے۔ اس کے علاوہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8 ، 11 اور 14 ستمبر کو ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔ 

 پی سی بی کے مطابق شائقین کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کے لیے فضل محمود ،  حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژرز میں  ٹکٹوں کی قیمتیں مناسب رکھی گئی ہیں، ان تینوں انکلوژرز میں پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے ٹکٹ کی قیمت 100  روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے ٹکٹ 150 روپے کی ہوگی۔ اسی طرح پہلے اور دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹکٹ 100 روپے کی ہوگی، جبکہ تیسرے ون ڈے میں یہ قیمت 150 روپے ہوگی۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹیں خریدی جاسکیں گی۔ 

مزیدخبریں