بپھرے دریائے ستلج نے ہرطرف تباہی مچادی، درجنوں دیہات، فصلیں دریا برد

26 Aug, 2023 | 05:53 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: عارف والا میں بپھرے دریائے ستلج نے ہرطرف تباہی مچادی۔ 

تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی نے 28 کلومیٹر سے زائد حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ، درجنوں دیہات، بستیاں، کچے مکانات، فصلیں اور رابطہ سڑکیں دریا برد ہوگئیں۔ پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ متعدد مقامات پر حفاظتی بند بھی ٹوٹ گئے۔ 

تحصیل انتظامیہ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کا متاثرین کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنائی گئی خیمہ بستیوں میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے کھانے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ 

اے سی ملک افضل کا کہنا ہے کہ  فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو ہرسہولت فراہم کررہے ہیں, میڈیکل کیمپوں میں سانپ اور کتے کے کاٹنے سمیت خارش کی ادویات دستیاب ہے۔ 

مزیدخبریں