ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے لسبیلہ میں موجود نالے میں دھماکے کے بعد کوریئر کمپنی کے لاپتہ ملازم لڑکے کی لاش مل گئی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) تصدیق شیخ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر نالے سے ملبے کی صفائی کے دوران لاریب کی لاش ملی۔واضح رہے کہ لسبیلہ میں نالے میں دھماکے کے بعد سے لاریب لاپتہ تھا۔پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکا ہوا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق واقعے کے 8 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
گذشتہ روز لاریب کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ لاریب دھماکے سے چند سیکنڈز قبل ہی دفتر سے باہر نکلا تھا۔ اُس کے نکلتے ہی زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد سے اُس کا کچھ پتہ نہیں۔