ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرس پر اچھی نیند نہیں آئی، کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Consumer Court, Lahore, Compensation, Consumer compensation case, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہری نے پرسکون نیند لینے کے لیے میٹرس خریدا  ناقص کوالٹی کے میٹرس نے درخواست گذار کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔صارف عدالت کے جج نے درخواست گذار کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوے گلبرگ کی بڑی فوم مپنی کے خلاف ہرجانہ کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت کے جج نے فوم کمپنی گلبرگ کے مالک کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو میٹرس کی قیمت اور بیس ہزار روپے ہرجانہ فوری طور پر ادا کیا جائے۔

کنزیومر کورٹ میں کینٹ کی  عمبرین یوسف نے چار لاکھ ہرجانے کا دعوے دائر کیا تھا۔

خاتون کنزہومر کا موقف تھا کہ انہوں نے پرسکون نیند لینے کی خاطر میٹرس خریدا جس کی وارنٹی دی گئی تھی۔ جب اس کو استعمال کیا تو میٹرس ناقص کوالٹی کا نکلا، انہوں نے فوری طور پرکمپنی کومیٹرس تبدیل کرنے کو کہا تو کمپنی نے وارنٹی کے باوجود میٹرس تبدیل نہ کیا۔