ویب ڈیسک :تیز رفتار بیٹنگ کے بادشاہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اہم لیگ سے کروڑوں روپے کا پرکشش معاہدہ فائنل کر کے چھوڑ دیا۔
رواں سال منعقد ہو نے والی امارات لیگ میں کپتان بابر اعظم کو 15 کروڑ روپے کے معاہدے کی پیشکش ہوئی تھی، انہیں لیگ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ برانڈ ایمبیسیڈر بھی بنایا جا رہا تھا۔
بابر اعظم اور امارات لیگ کے درمیان معاوضہ اور دیگر تمام معاملات تقریباً طے پا چکے تھے تاہم ادائیگیوں کی شرائط اور امیج رائٹس کے معاملات میں بابر اعظم اپنی شرائط پر ڈٹ گئے۔ کنٹریکٹ کی رقم پرکشش ہونے کے باوجود بابر اعظم نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ کر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا اور معاہدہ چھوڑ دیا۔ امارات لیگ کے ساتھ معاہدہ چھوڑ کر بابر اعظم اب محمد رضوان اور دیگر پاکستانی کرکٹرزکے ساتھ بنگلادیش پریمئیر لیگ میں کھیلیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سٹار باولرشاہین شاہ آفریدی نےامارات لیگ ٹی ٹوئٹی کے سالانہ 4 لاکھ ڈالر کے عوض معاہدہ کیا ، انھیں میج رائٹس کی مد میں مزید رقم بھی دی جائے گی، یوں وہ بھی تقریبا15 کروڑ ہر سال حاصل کر سکیں گے،ان کے معاہدے میں یہ بات شامل ہے کہ تینوں سال وہ سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہوں گے۔ بابر اعظم میچ رائٹس لے ضمن میں جو شرائط طے کرنا چاہتے تھے ان پر امارات لیگ مان جاتی تو بابر کی مجموعی آمدن شاہین آفریدی سے زیادہ ہونا تھی۔