جنید ریا ض :آفٹرنون سکولز کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ شر وع ہو گیا ،محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق آفٹرنون سکولز کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ شروع ہو گیا ،پنجاب بھر میں دس ہزار اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں سےمحروم ہیں۔فنڈز ریلیز کرنے کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو حکم دے دیا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو آئندہ ہفتے ہرصورت فنڈز ریلز کیے جائیں گے،آئندہ ہفتہ کے اختتام تک تنخواہوں کی سو فیصد ادائیگی کو یقینی بنایا جائےگا ،جبکہ سکول ایجوکیشن کےمطابق مذکورہ منصوبہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق آئندہ بھی جاری رہے گا۔