پولیس نے 12سال قبل بچھڑنے والی 20 سالہ لڑکی کو با پ سے ملو ادیا

26 Aug, 2023 | 01:31 PM

وقا ص احمد:لا ہو رٹریفک، پولیس کا احسن اقدام،12 سال قبل بچھڑنے والے 20 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو اپنوں سے ملوا دیا،باپ بیٹی کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ٹریفک ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کےلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ٹریفک ٹیم کی ملاقات 12 سال سے رہائش پذیر 20 سالہ صباء خلیل سے ہوئی، 20 سالہ ذہنی معذور لڑ کی کچھ بھی بتانے سے قاصر تھی۔

اس کے علا وہ لڑکی نے متعدد فالواپ سیشن، انٹرویوز اور تصاویر سے مینار پاکستان کو پہچانا،جبکہ صباء خلیل کو بادامی باغ، لاری اڈا، راوی روڈ کے مختلف علاقوں کا وزٹ کرایا گیا، ٹریفک ٹیم نے مسلسل کوششوں کے بعد فورٹ روڈ، علی پارک سے اس کے والد کو ڈھونڈ نکالا، باپ 12 سال قبل بچھڑنے والی بیٹی کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگیا۔

مزیدخبریں