معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا

26 Aug, 2023 | 11:53 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نےمودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا۔

معروف بھارتی ماہر قانون پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ 2024الیکشن سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشتگرد حملہ کروائے گی،دہشتگرد حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیر میں جعلی کارروائی کر کے مودی کے الیکشن جیتنے کی راہ ہموار کرے گی،بھارتی قانون دان نے کہا کہ مودی سرکار نے پلوامہ اور سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا۔

بھارتی سپریم کورٹ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ پانچ سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی،گیارہ انٹیلی جنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر کڑی تنقیدکی، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام مودی سرکار کے چناؤ جیتنے کیلئے اپنائے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں۔

مزیدخبریں