مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس کراچی، لاہور اور اسلام اباد پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں برڈ ریپیلنٹ سسٹم (پرندوں کو ہلاک کرنے یا بھگانے کا جدید سسٹم) نصب کرنے کا فیصلہ کیا ۔
برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا ٹھیکا جس فرم کو دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کی ٹیسٹنگ کروائے گی، اس کے بعد اس کی تنصیب کرے گی اور آخر میں اس کی کمیشنگ کرے گی۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کو نصب کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں رابطہ کر سکتی ہیں، منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملکی ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو جاتا ہے۔