مانیٹرنگ ڈیسک: روس کی نجی ملیشیا کے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس مل گئے۔
بدھ کو روس میں طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔روسی حکام کے مطابق طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جارہا تھا اور ماسکو کے قریب ہی حادثہ پیش آیا تھا ،طیارے میں عملےکے3 افراد سمیت 7 مسافر سوار تھے اور حادثے میں کسی کے بچنے کی کوئی اطلاع نہیں۔
طانوی میڈیا کے مطابق ویگنر گروپ کے ٹیلی گرام چینل پر ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ طیارے کو زمین سے نشانہ بنایا گیا۔
تاہم روس کا کہنا ہے کہ نجی ملیشیا کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس مل گئے ہیں۔ تفتیش کاروں کی جانب سے تباہ شدہ طیارے کے اب مالیکیولر جینیٹک ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب بیلاروس کے صدر رالیگزینڈر لوکاشنکوف نے یوگینی پریگوزن کی جان کو لاحق خطرات کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پچھلی بارہم امارات جا رہے تھے تو ذرائع سے یوگینی پریگوزن کی جان کو لاحق خطرے کے حوالے سے معلومات ملی تھیں، میں نے دو گھنٹے میں انکرپٹڈ پیغام امارات میں روسی سفیر کے حوالے کیا تھا۔
بیلاروس کے صدر نے کہا کہ ویگنرسربراہ کا طیارہ کیسے تباہ ہوا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے مگریوگینی پریگوزن کے قتل کی ماضی میں سازش کی جاچکی تھی۔اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے الزام عائد کیا تھاکہ روس نے ویگنر کے سربراہ کا طیارہ دھماکے سےگرایا۔
اس کے علاوہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی روسی ہم منصب پر الزام عائد کیا تھا کہ ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔