ٹھنڈی ہوائیں، بارش، لاہور شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا

26 Aug, 2023 | 12:09 AM

ویب ڈیسک: ٹھنڈی ہوا اور تیز بارش کے بعد لاہور شہر کا موسم خوش گوار ہو گیا ۔ 

لاہور شہر پر کالی گھٹائیں چھا گئیں،  ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ کئی علاقوں میں خوب گرج چمک کے ساتھ تیز بارش برسی۔ تیز بارش سے لاہوریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ لاہوریوں نے خوشگوار موسم کا مزہ لینے کیلئے فوڈ پوانٹس کی طرف رخ کر لیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا 11 کلو میٹر پر گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ لاہور، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں  آندھی،   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے ۔ 

واضح رہے کہ مغلپورہ ، واحدت روڈ ، گری شاہو ، یتیم خانہ چوک ، جوہر ٹاؤن ، فیصل ٹاؤن اور سبزازار میں تیز بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

مزیدخبریں