26 سے 30 اگست تک لاہور سے کراچی ، کوئٹہ جانے والی ٹرینیں معطل

26 Aug, 2022 | 10:48 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی اور ، کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو 26 سے 30 اگست تک معطل کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو سکھر اور حیدرآباد میں شدید بارشوں اور ریلوے ٹریک کے اوپر پانی آ جانے کے باعث 5 روز  کیلئے   معطل کیا گیا ہے، یہ اقدام ممکنہ طور پر کسی بھی قسم کے حادثات سے  بچنے اور مسافروں کے جان ومال کی حفاظت  کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

حکام  نے مزید بتایا کہ  مزید معلومات کیلئے ریلوے انکوائری آفس یا 117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ  تمام مسافر اپنے قریبی ریزرویشن آفس جاکر اور آن لائن والے اپنی ایپ پر جاکر فل ریفنڈ لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں