دانیہ کے مرحوم شوہر کی متنازعہ ویڈیو کیسے لیک ہوئی؟ ساس نے سب بتا دیا

26 Aug, 2022 | 10:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت نے زندگی کے آخری ایام بہت مصائب میں گزارے ، اپنی صفائیاں دیتے وہ اس جہاں سے رخصت ہوگئے، سوشل میڈیا پر ان کی متنازعہ ویڈیو کے بارے دانیہ کی والدہ نے سب بتا دیا کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کےمطابق معروف ٹی وی اینکر و میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ  کی والدہ سلمیٰ ساجد نے اہم انکشافات کرتے بتایا کہ مرحوم عامر لیاقت کی متنازعہ ویڈیو کس نے لیک کی، اپنے ایک فون پر بتاتے ہوئے چونکا دینے والے انکشافات کئے،کہا کہ بشری اور طوبیٰ نے ایک بندہ میڈیا کا کراچی سے بھیجا ایک اور تھا ان کے پاس بہت ساری عامر کی ویڈیوز تھیں، ان کے پاس ڈیٹا پہلے سے تھا ہم نے نہیں دیا اور ان لوگوں نے وہ تمام ویڈیوز ہمیں بھی دکھائیں۔

مجھے کہا کہ طوبیٰ کی جان میں نے چھڑائی ہے اب آپ لوگ اپنی بیٹی کو مت اس کے پاس بھیجنا وہ بہت غلط انسان ہے، لاہور کےاس صحافی کی باتیں سن کر ہم خاموش ہوگئے، اس کے 3 دن  بعد ہماری عامر سے صلح ہوگئی اور میں نے یہ سب کچھ عامر بیٹے کو بتادیا تھا، کراچی والا صحافی اس بات کا گواہ ہے یہ ویڈیو لاہور کے صحافی نے ہی لیک کرائی ہے اور دونوں ساتھ ملے ہوئے تھے۔

اس پر عامر نے کہا کہ تھا کہ میری بیوی کو خطرہ ہے ہم صلح کرتے ہیں میں بعد میں ان سے نمٹ لوں گا، مجھے قسم دی تھی امی آپ نے اس بارے کسی سے کچھ نہیں کہنا، کوئی انٹرویو نہیں دینا، اگر آپ نے ایسا کیا تو میرا مر ہوا منہ دکھیں گی،مزید کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو معاف کردیا ملک چھوڑ کر جارہا ہوں، دانیہ گھر آجائے، دانیہ کی والدہ نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور کے اس صحافی کو بہت کالز اور منتیں کیں، ہم نے کہا کہ آپ نے سب دیکھا لیا ہے تو دنیا میں مت یہ سب دکھانا،اس پر ہم نے کہا کہ میری دو بہنیں، ایک ماں ہے وہ مر جائیں اگر ایسا کروں۔

دانیہ کی والدہ نے کہا کہ جو ڈیٹا اور باتیں اس نے ہمیں بتائیں وہ سب وہی تھیں جو میاں بیوی کرتے ہیں، جب سے عامر نے ہماری بیٹی سے شادی کی پہلی دونوں بیویاں گینگ بنا کر ان کے پیچھے پڑ گئیں گھر کیسے بس گیا اس کو توڑنا ہے، دانیہ سے شادی کے بارے میں ہم سے کہا تھا کہ میں خود ہی دنیا کو بتاؤں گا، مزید بتایا کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں ہے، ہماری بیٹی کے ساتھ جو ہوا وہ سب سچ ہے۔

مزیدخبریں