ویب ڈیسک : پاکستان کی پہلی طالبہ نبا نوید یو ایس اے میں کینسر ریسرچ پروگرام کرسپ کے لیے منتخب ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی پہلی کم عمر طالبہ نبا نوید امریکہ میں اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم کے دوران کینسر ریسرچ پروگرام کرسپ کے لیے منتخب ہوئی ہیں اور بین الاقوامی طالبہ بن گئی ہیں۔
کرسپ کینسر ریسرچ پروگرام انڈر گریجویٹ طلباء کے لیے بنایا گیا تھا جو کینسر کی تحقیق اور متعلقہ صحت کے شعبوں میں کیریئر میں دلچسپی رکھتے تھے۔مزید یہ کہ یہ آٹھ ہفتوں کا پروگرام ہوگا اور منتخب طالبہ کو وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ نبا نوید اس وقت برمنگھم کی الاباما یونیورسٹی سے بیالوجی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔