کوہستان، سیلابی  ریلے کے سامنے گھنٹوں ڈٹے رہنے والے پانچ دوست بالآخر  بہہ گئے

26 Aug, 2022 | 07:37 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  خطرناک موجوں کے سامنے گھنٹوں ڈٹے رہنے والے پانچ دوستوں کو بالآخر سیلابی ریلا بہا لے گیا۔

 ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سناگئی دوبیر میں تین گھنٹے تک 5 دوست  پھنسے رہے لیکن بعد میں سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پانچ دوست اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آنے کے بعد ایک بلند پتھر پر چڑھ گئے اور تین گھنٹے تک بے بسی کی تصویر بنے رہے، کوئی سرکاری ادارہ یا ریسکیو ٹیم نہ پہنچی۔ مقامی افراد نے رسیوں کے ذریعے انہیں نکالنے کی آخر کوشش کی مگر وہ تیز موجیں انہیں بہا لے گئیں۔

شہریوں کے مطابق اگر انتظامیہ چاہتی تو ایک گھنٹے میں پشاور یا گلگت سے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ سکتا تھا،علاقہ مکینوں کے مطابق  5 میں سے صرف ایک نوجوان کو ریسکیو کیا گیا جبکہ ابھی تک صرف ایک ہی لاش مل سکی۔

مزیدخبریں