ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے کوانٹم کمپیوٹر لانچ کر دیا

 چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے کوانٹم کمپیوٹر لانچ کر دیا
کیپشن: baidu
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چینی ٹیکنالوجی کمپنی بیدو نے بیجنگ میں خود تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹر لانچ کیا  ہے۔ 

  تفصیلات کے مطابق  چینی  ٹیکنالوجی کمپنی بیدو    کی جانب سے بروز جمعہ  پہلا  کوانٹم کمپیوٹر  ایجاد کیا  گیا ہے  جسکو  اسمارٹ فون کی مدد سے بھی چلایا جا سکتا ہے۔

کوانٹم کمپیوٹر کو  Qianshi  کہا جاتا ہے اور اسے Apple، Huawei یا Xiaomi  اسٹورز سے  بیدو  ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ صارفین سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنا کمپیوٹنگ ٹاسک  جیسے کوانٹم سرکٹ تجربہ  Qianshi   کو بھیج سکتے ہیں۔

معروف کوانٹم سائنسدان پین جیانوی کا کہنا ہے کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی کو تجربہ گاہ سے باہر لانے کی طرف یہ ایک بہادر پہلا قدم ہے۔