ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامعہ کراچی کے دو طلبہ کیلئے اعزاز، امریکا کانفرنس میں شرکت

جامعہ کراچی کے دو طلبہ کیلئے اعزاز، امریکا کانفرنس میں شرکت
کیپشن: ISN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے دو پی ایچ ڈی طالب علموں بشمول محمد جمال اور زید عبدالرزاق نے انٹرنیشنل سوسائٹی فار نیورو کیمسٹری کا ”آئی ایس این ٹریول ایوارڈ“ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  اس ایوارڈ کے تحت دونوں سکالرز اب 28 اگست اور یکم ستمبر 2022ء کے دوران امریکا کے شہر ہونولولو میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل سوسائٹی فار نیورو کیمسٹری کے تحت آئی ایس این-اے پی ایس این 2022ء اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ محمد جمال اور زید عبدالرزاق کا تعلق بالترتیب ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری اور ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی سے ہے، جہاں وہ پروفیسر ڈاکٹر شبانہ عثمان سمجی کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے دونوں طالب علموں کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی سے جڑے ہوئے تمام طالب علم اپنی تعلیمی استعداد کی بنیاد پر ملکی اور غیر ملکی اعزازات حاصل کرنے کے لئے پُرعزم ہیں، ان باصلاحیت اور قابل نوجوان سکالرز کی موجودگی ادارے کے لیے قابلِ فخر ہے۔