(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ کی سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 10 گرام سونا 1 لاکھ 26 ہزار 115 روپے پر ہی برقرار رہا ۔
سونے کی قیمت میں استحکام,ایک تولہ سونا 1 لاکھ 47 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 26 ہزار 115 روپے پر ہی برقرار رہا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کمی سے 1745 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں کمی کا اثر نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 1029 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے ہوگیاتھا،عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 18 ڈالر بڑھ کر 1764 ڈالر فی اونس تھا۔