(عمران یونس) اساتذہ کی تنخواہوں سے پے پروٹیکشن کی مد میں مزید کٹوتیاں نہیں ہونگی، محکمہ ہائر ایجوکیشن اور اساتذہ کے درمیان معاملہ طے پاگیا۔
کالج اساتذہ کو پے پروٹیکشن کی مد میں بڑا ریلیف مل گیا، پے پروٹیکشن سے متعلق محکمہ ہائر ایجوکیشن اور اساتذہ کے درمیان معاملہ طے پا گیا۔ اساتذہ کی تنخواہوں سے مزید کٹوتیاں نہیں ہونگی تاہم سابقہ پے پروٹیکشن کے متاثرین اساتذہ کو واجبات نہیں ملیں گے۔ مختلف بیجز میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کی جارہی تھیں۔ 2002 سے 2012 تک کے اساتذہ متاثر ہورہے تھے۔ اساتذہ کی تنخواہوں میں سے 25 ہزار تک کی کٹوتی ہورہی تھی۔