(ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کے لیے عطیات،وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ 9999 جاری کردیا گیا۔وزیراعظم آفس کے حکم پر پی ٹی اے نےنوٹیفکیشن جاری کیا۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے شارٹ کوڈ 9999 سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا،شہری موبائل فون سےفنڈ لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کرسکتے ہیں،تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے۔
پی ٹی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے سیلاب زدگان کی امداد کرنے کا طریقہ کار بھی وضع کردیا ہے۔