(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔چودھری پرویز الہٰی اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ لائحہ عمل پر فیصلے کریں گے ۔
پنجاب کابینہ کااجلاس پیر کو ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگا ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کابینہ کے دوسرےاجلاس کی صدارت کرینگے۔کابینہ کے اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا،کابینہ ارکان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سےآگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں تاخیرکاشکارہونیوالےایجنڈوں کی منظوری دی جائیگی،صوبائی کابینہ پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کافیصلہ بھی کرے گی۔