مزدور طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ، اچھی خبر آگئی

26 Aug, 2022 | 04:57 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی)مزدور کی کم ازکم اجرت کے قوانین پر عمل کروانے کے لئےٹیمز تشکیل، ڈائریکٹر لیبرسائوتھ ندیم اختر کہتے ہیں تمام انڈسٹریل زونز کی مانیٹرنگ ہوگی،مزدور کی حق تلفی کرنے والی فیکٹریوں کو جرمانے ہوں گے۔
 محکمہ لیبر نے مزدور کی کم ازکم اجرت کے قوانین پر عمل کروانے کے لئےچار ٹیمیں تشکیل دی ہیں-ڈائریکٹر لیبر ندیم اختر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لیبر سائوتھ میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں-کوٹ لکھپت،سندر انڈسٹریل سٹیٹ،فیروز پور روڈ،گلبرگ انڈسٹریل سٹیٹ سمیت تمام انڈسٹریل زونز کی مانیٹرنگ ہوگی۔

کم ازکم اجرت 25ہزار ہے،ورکرز کے حقوق کا ہرممکن تحفظ کریں گے، بروقت تنخواہیں نہ دینے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی-
 

مزیدخبریں