لاہور: مختلف علاقوں میں بارش،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں سے متعلق پیشگوئی

26 Aug, 2022 | 04:49 PM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)شہر لاہور میں بادل برس پڑے ، جوہر ٹاؤن ، مال روڈ ، ڈیوس روڈ کے اطراف ہلکی بارش کچھ علاقوں کا موسم خوشگوار تو کچھ میں سورج کی تپش سے حبس برقرار موجودہ درجہ حرارت 33 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر لاہور میں ابر رحمت برسنے لگی کہیں ہلکی بارش موسم خوشگوار بنا رہی تو کہیں ہلکی بارش تھمنے کے بعد سورج پھر سے جوبن دکھانے لگا، درجہ حرارت 33 ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 26 زیادہ سے زیادہ 33 ریکارڈ کیا جائے گا اور مزید آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں