ویب ڈیسک : سندھ میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا آبائی گھر بھی متاثر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ اُن کا صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ، نوڈیرو میں واقع آبائی گھر بھی بارشوں سے متاثر ہوا ہے۔
بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کی چھت زمین پر گری ہوئی ہے جبکہ چھت کے گارڈر لٹک رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی 2021 میں ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ دبئی شفٹ ہو گئی ہیں اور اُن کا ایک بیٹا میر حاکم محمود بھی ہے۔