ملازمین کیلئے برُی خبر، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ

26 Aug, 2022 | 03:50 PM

(سٹی42) وفاق کی جانب سےبجلی کےبلوں پرریلیف دینےکامعاملہ، لیسکو کےتمام دفاتر  اوربینکوں کی ہفتہ  اور اتوار  کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے200 یونٹس تک بجلی بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نکال دیا، لیسکو نے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ 31 اگست کر دی، صارفین ویب سائٹ سے نئے بل کا پرنٹ لیکرجمع کروا سکتے ہیں،ویب سائٹ پر لاکھوں صارفین کے بلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا، اب صارفین چکرلگانے کی بجائے آن لائن بل لیکر جمع کروا سکتے ہیں۔ 

دوسری جانب صارفین کی سہولت کیلئے لیسکو کےتمام دفاتر  اوربینکوں کی ہفتہ  اور اتوار  کی چھٹی منسوخ کردی گئی، ہفتہ اور اتوار کو تمام دفاتر اور بینک کھلے رہیں گے،  بجلی صارفین بلوں کی تصحیح کروا کربینکوں میں جمع کروا سکیں گے۔ 

مزیدخبریں