نیشنل ٹی 20 کپ سے متعلق پی سی بی کا اعلان

26 Aug, 2022 | 03:35 PM

ویب ڈیسک : نیشنل ٹی ٹوئنٹی  کپ  سے متعلق پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا ہے کہ ٹکٹیں  آج سے فروخت کی جائیں گی۔ 

پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ آج سے آن لائن اور کل سے بوتھ سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 30 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں