ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کے بڑے فیصلے، وزیرخزانہ نے قوم کو خوشخبری سنا دی

s a Pakistani politician and political economist who is currently serving as Pakistan\'s Minister of Finance as of 2022
کیپشن: Miftah Ismail
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا عابد شیرعلی سمیت دیگر سے پوچھتاہوں اگرغلط فیصلہ کیاہے تو بتادیں،آئی ایم ایف جلد پاکستان کو قرض فراہم کرے گا، قطر کی دلچسپی ائیرپورٹس کی لانگ ٹرم لیز پر لینے میں ہے ،200سے کم یونٹ والے صارفین کو اب بجلی کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہوگی تو کون خوش ہوگا،مہنگائی سے پارٹی کے لوگ بھی خوش نہیں ،آئی ایم ایف جلد پاکستان کو قرض فراہم کرے گا، قطر نے 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کی بات کی ہے ، متحدہ عرب امارا ت بھی پاکستان میں 2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا، قطر نے 3بلین ڈالر سرمایہ کاری کی بات کی ہے۔

سرمایہ کاری کے لیے قطر کی دلچسپی سولرپروجیکٹس میں ہے،قطرنے ایل این جی کے پلانٹس میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے ، قطر کی دلچسپی ائیرپورٹس کی لانگ ٹرم لیز پر لینے میں ہے ،سعودی عرب اور قطر نے پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے لیے حامی بھرلی،وزیرخزانہ نے کہا کہ 200سے کم یونٹ والے صارفین کو اب بجلی کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ،مئی میں بجلی مہنگی بنی اورگرمی بھی بہت تھی،طلب میں اضافہ ہوگیا تھا.

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے تاہم ٹیکس اہداف حاصل نہ ہوئے تو پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی لگائیں گے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ 200سے300یونٹ کے صارفین پر سہولت کےلیے کمیٹی غورکرے گی،ہمارا آئی ایم اےایف کا ہدف مکمل ہوگیاہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی معاملات دیکھنے کے لیے آج ایک اور کمیٹی بنائی ،56فیصد صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔

گزشتہ سال سے 5ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ بنارہے تھے ،55فیصد صارفین سے رواں ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف بجلی بلوں سے متعلق بہت پریشان تھے،مئی کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کے چارجز اگست میں آئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer