ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، نیا ترقیاتی منصوبہ تشکیل دیدیا گیا

Secretary local govt on inside lahore projects
کیپشن: Lahore projects
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)محکمہ بلدیات نے اندرون لاہور کی ری سٹرکچرنگ کے لیے نیا منصوبہ تشکیل دے دیا، سیکرٹری بلدیات نے کہا سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اندرون لاہور میں یہ منصوبہ مفید ثابت ہوگا۔

سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کا کہناتھا کہ  ہیریٹیج اینڈ اربن ری جنریشن کے نام سے منصوبے کا ورکنگ پیپر تیار کیا گیا، ابتدائی طور پر منصوبے پر 4ارب روپے کی لاگت آئے گی،منصوبے کے تحت شاہی قلعہ ، بادشاہی مسجد اور اس کے اطراف کے علاقے کی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی،اندرون لاہور میں تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اس منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

منصوبے پر بیرونی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی ،منصوبہ پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا،ٹوارزم مارکیٹنگ پلان منصوبے کا اہم جز ہے،اندرون لاہور کی تاریخی عمارات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اندرون لاہور میں یہ منصوبہ مفید ثابت ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer