ڈالر بے لگام، پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار کیوں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

26 Aug, 2022 | 01:28 PM

(سٹی 42) انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے مہنگا ہوگیا  جس سے روپے کی قدر مزید کم ہوگئی ۔

آج کاروبار کے آغاز پر  انٹربینک میں ڈالر  کی قیمت میں59 پیسےاضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد  ڈالر  220 روپے کا ہوگیا۔رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 35 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔ 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر  میں 8.70 کروڑ ڈالر کمی ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک کے زخائر گھٹ کر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں،درآمدی ادائیگی اور زخائر کم ہونے پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ 

مزیدخبریں