سپورٹس بورڈ پنجاب کا بڑا فیصلہ

26 Aug, 2022 | 11:57 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب نے قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

سپورٹس بورڈ پنجاب حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے آئندہ ہفتے تقریب کا انعقاد کرے گا جس میں   ایتھلیٹس ہیرو ارشد ندیم کو خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب  کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں  نوح دستگیر بٹ، طاہر شریف، انعام بٹ زمان انور کو بھی میڈلز جیتنے پر انعامات دیے جائیں گے۔

سپورٹس بورڈ کی جانب سے ماضی کے اسپورٹس ہیروز کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جائے گا ، تقریب میں نوجوان ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی اعلانات کیے جائیں گے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے اس حوالے سے تقریب کی تیاریوں کاآغاز کردیا ۔

 

مزیدخبریں