ویب ڈیسک :کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید موسمی خرابی کی وجہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آپریشن عارضی طور پر معطل ہے جس کی وجہ سے 12 پروازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور کوئٹہ کراچی کی پرواز پی کے 311، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 اور کوئٹہ سے لاہور کی پرواز پی کے 323 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایئر عربیہ کی پرواز جی 9568 کوئٹہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے شارجہ سے روانہ نہ ہوسکی جس کے سبب کوئٹہ سے شارجہ جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔
اسلام آباد سے سرین ایئر کی پرواز ای آر 547 بھی روانہ نہ ہوسکی، دبئی سے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 341 بھی کوئٹہ کے لیے روانہ نہ ہوسکی۔اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 کی روانگی بھی غیر یقینی بتائی گئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے گزشتہ روز آخری پرواز پی کے 326 سہہ پہر 3 بجکر 7 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جس کے بعد سے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بند ہے۔