وزیراعظم کا بجلی صارفین کے ریلیف کیلئے شاندار اقدام

26 Aug, 2022 | 10:18 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نےبجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ 200 یونٹ تک کے بجلی کے صارفین کے بلوں میں ریلیف کو 24 گھنٹوں میں شامل کیا جائے اورصارفین کے بلوں کو فوری کم کیا جائے، بلوں کی تصحیح کے لیے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹےکام کرے۔

پاور ڈویژن کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ صارفین کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج پرعملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو دیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔

مزیدخبریں