نوجوانوں کیلئے نوید، وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کردیا

26 Aug, 2022 | 09:26 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے لیے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کر دی۔

اسلام آباد میں برمنگھم اولمپکس میں میڈل جیت کر آنے والے اتھلیٹ کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس پر عائد پابندی ختم کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کھلاڑیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے ہم آج گزشتہ حکومت کے دور میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر لگائی گئی پابندی ختم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا ہے۔ کھلاڑیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنی بے روزگاری اور مسائل کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے, ستمبر 2021ء میں پی ٹی آئی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کے لیے فنڈنگ روک دی تھی اور عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس ختم ہوگئی تھی۔

 

مزیدخبریں