خواتین  حراسگی وبچوں سے زیادتی، ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے  خصوصی سیل قائم

26 Aug, 2021 | 09:30 PM

Imran Fayyaz

(ملک اشرف) خواتین  حراسگی اور بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کے لئے زیر سماعت کیسز کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے دفتر میں قائم  مانیٹرنگ سیل میں دو ڈپٹی پراسیکیوٹرز  کیسز کی نگرانی کریں گے   جبکہ ایک ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پولیس سے لائزن کرکے چالان مکمل کروائے گا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کی  ہدایت پر کیسز کی مانیٹرنگ اور  مقدمات کے نقائص سے پاک چالانوں کو ٹرائل کورٹس میں جمع کروانے کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ندیم اقبال خاکوانی  اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل میڈم  اقصیٰ  کیسز کی مانیٹرنگ کریں گی جبکہ خواتین حراسگی اور بچوں سے زیادتی کیسز میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعید احمد پولیس  سے لائزن کریں گے۔

 اس سلسلے میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے  صوبہ بھر کے پراسیکوٹرز کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کیسز کی روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون نے  پراسیکوٹر  سےبھرپور تیاری کر کے عدالتوں  میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراسیکیوٹرز پولیس لائزن سے کیسز کی تیاری میں کسی قسم  کی خامی نہ چھوڑیں ۔چالان کی تکمیل  اور پراسیکوشن میں کوئی ایسی خامی نہ چھوڑیں جس ملزمان سزا سے بچ جائیں ۔

مزیدخبریں