زبردستی نکاح کرکے بلیک میل کرنے پر خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج

26 Aug, 2021 | 09:06 PM

ویب ڈیسک:    ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف   خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنےکا الزام ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  جہانگیر ترین گروپ کے رکن  خرم لغاری کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں گھرمیں ‏گھسنے، ہوائی فائرنگ اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کرتارہا ‏ایک سال سےچھپ چھپ کر ملنے پر مجبور کرتا رہا۔متاثرہ خاتون کے مطابق خرم لغاری نےزبردستی نکاح نامے پر بھی دستخط کرا رکھے ہیں جبکہ ‏ایم پی اے کے والد چنوں خان لغاری کو بھی شکایت کی جس کی وجہ سے میرے گھر میں گھس ‏کر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہے اور تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کرے گا۔ ایم پی اےخرم ‏سہیل لغاری کاتعلق تحصیل جتوئی ضلع مظفرگڑھ سےہے۔

مزیدخبریں