ویب ڈیسک: ٹک ٹاک کا اپنے صارفین کے لیے ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک صارفین کی ویڈیوز کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے اس پر تجربات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ گزشتہ برس دسمبر میں 2 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ تک کردیا تھا۔
سوشل میڈیا کے ذریعے کمپنی کے میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نورا نے اس دورانیے کو مزید بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔ایسے میں کچھ صارفین کے پاس پانچ منٹ تک کے دورانیے کی ویڈیو کو بھی اپ لوڈ کرنے کا آپشن آرہا ہے، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ابھی یہ عمل تجربات کے مراحل میں ہے جبکہ اس کی کامیابی کے بعد اسے جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا جائے گا۔