(ویب ڈیسک)گذشتہ ہفتے فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کے باعث بھارتی اداکار ابھیشک بچن زخمی ہو گئے تھے تاہم اب اداکار کی طبیعت کے حوالے سے خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابھیشیک بچن نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے۔
گذشتہ ہفتے ہی زخمی ہونے کے بعد ان کے والد امیتابھ بچن اور بہن شویتا بچن نندا سمیت خاندان کے کئی افراد نے ان کی عیادت کی تھی۔ ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ماسک پہنےدیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے ہاتھ پر پلاسٹر بھی ہے۔
View this post on Instagram
فوٹو کے ساتھ درج کیپشن میں اداکار نے لکھا، گزشتہ بدھ کو چنائی میں میری نئی فلم کے سیٹ پر ایک عجیب حادثہ ہوا تھا جس میں میرے دائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت تھی۔