(فہد علی)سندر کے علاقے میں افسوسناک واقعہ ، بارہ سالہ بچہ ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ زین گھر سے ٹیوب ویل پر نہانے کے لیے گیا تھا، رات دیر تک جب زین واپس نہ آیا تو ورثا نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے زین کی تلاش شروع کی۔
تلاش کرنے پر زین کی لاش کھیتوں میں بنے ٹیوب ویل پول سے ملی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارہ سالہ زین ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
ورثا کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کروانے پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔ آئی جی پنجاب نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقع کی رپوٹ طلب کرلی ہے ۔