ویب ڈیسک: افغان طالبان نے پاکستان کے خیبر نیوز کے صحافی متین خان اور کیمرہ مین کو قندھار میں گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق متین خان کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ وہ گذشتہ روز کوریج کے لیے چمن سے قندھار گئے تھے جہاں انہیں ان کے کیمرہ مین کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔صحافی متین خان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں صحافیوں کو کنٹینر میں بند کیا گیا ہے اور صرف ایک بار واٹس ایپ پر رابطہ ہوا ہے۔
چمن پریس کلب کے عہدیدار حبیب اللہ اچکزئی کے مطابق وہ بھی ان کے ساتھ تھے تاہم وہ بدھ کے روز کوریج کے بعد واپس آگئے جبکہ متین خان اور ان کے کیمرہ مین محمد علی کو کو عصر کے وقت طالبان نے گرفتار کر لیا۔