مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کو شوہرکے سامنے برہنہ کرنیوالے دو ملزم گرفتار

26 Aug, 2021 | 05:43 PM

 ویب ڈیسک : جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے برہنہ کرنے کے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان بلال اور عبدالعزیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان یکم ستمبر تک ضمانت پر تھے۔مظفر گڑھ پولیس نے بتایا کہ ملزمان بلال اور عبدالعزیز کے علاوہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف 1 اور مقدمہ تھانہ محمود کوٹ میں درج ہے۔

مظفر گڑھ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقدمے میں نامزد پانچواں ملزم عبدالرازق تاحال ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں 8 اگست کو حاملہ خاتون کو برہنہ کیا گیا تھا اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں