(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گا کر سب کو حیران کر دیا تھا لیکن اب مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنید صفدر نے اپنے نکاح میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کا گانا 'کیا ہوا تیرا وعدہ' گایا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔ان کی گانا گا تے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے انسٹاگرام پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے جنید صفدر کی تعریف کی اور تٰبصرہ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے پھول تو شاید میرے ٹیکس کے پیسوں سے ہوں لیکن گانے کے نمبر اس لڑکے کو میں پورے دوں گا۔
بلال مقصود کی اس انسٹاگرام سٹوری کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔مونس شعیب نامی صارف نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ 'بلال مقصود اپنا این ٹی این نمبر شئیر کریں تاکہ دیکھا جائے کہ وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں'۔
I just want Bilal Maqsood to share his NTN number so we can know how much direct tax he has paid !!!
— Moonis Shoaib (@Dr_MoonisShoaib) August 25, 2021
دوسری جانب محسن نامی ایک صارف نے بلال مقصود کی تعریف کی اور لکھا 'بلال مقصود آپ چھا گئے '۔
BilalMaqsood you rock #JunaidSafdar https://t.co/y7uczd0xUG
— Mohsin Rajpoot (@mohsincohhan146) August 25, 2021
ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی بلال مقصود کی سٹوری کے جواب میں اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا کہ ' ہم صفر ریٹرن کے ساتھ اب بھی ٹیکسز ادا کررہے ہیں، لیکن پھر بھی دل ہے پاکستانی'۔ایک اور کمنٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'ہمیں اس سب میں بچوں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے'۔
صبورعلی، زویا ناصر، عفت عمر، انوشے اشرف سمیت مختلف اداکاراؤں نے جنید صفدر کی آواز کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے کا نکاح کی تقریب 22 اگست کو لندن میں ہوئی تھی جس میں مریم نواز نے بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی تھی۔