ویب ڈیسک:لیجنڈ بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ سوشل گیدرنگ میں بالی وڈ فلم پروڈیوسرز کی بیویاں ان کے فیشن اور ساڑھیوں کے پہناوے کا مذاق اڑاتی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک پرانے انٹرویو میں جو آج کل میڈیا پر وائرل ہے ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ وہ اکثر تقریبات میں روایتی ساڑھی پہن کر جاتی تھی، اور پنجابی پروڈیوسرز کی بیویاں انکی ساڑھی اور بلاؤز کا یہ کہہ کر مذاق اڑاتی تھیں کہ لو مدراسن آگئی ۔ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ انہیں ساڑھی پسند نہیں تھی مگر ساڑھی پہننے کی عادت انکی والدہ نے ڈلوائی تھی