ویب ڈیسک: تین سال کی کارکردگی کے لیے بھارتی ویب سائٹ کا سہارا، حکومت نے سرکاری اشتہار کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر چرائیں۔
ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے بھانڈا پھوڑ دیا، مریم اورنگزیب نے سرکاری اشتہار کے ساتھ بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرشیئرکردیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے جعلی ترقی اور خوش حالی دکھانے کے لئے بھارتی پورٹل سے تصویریں چوری کرنا پڑیں۔ ابھی موصوف آئیں گے اورشرمندگی اور قوم سے معافی مانگنے کے بجائے اس جعلسازی اور چوری پر تقریر بھی کریں گے۔