ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی، خریدوفروخت بند

 افغانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی، خریدوفروخت بند
کیپشن: Afghan Currency
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں منی ایکسچینجرز نے افغانستان کی کرنسی (افغانی) کی خرید و فروخت بند کر دی ہے۔  
 رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غیر یقینی صورت حال کے باعث منی ایکسچینجرز نے افغانی کرنسی خریدنا بند کر دی ہے۔ کرنسی فروخت کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن کرنسی کا خریدار ہی موجود نہیں ہے۔یادرہے ماضی میں بھی افغان کرنسی کو اچانک منسوخ کردیا گیا تھا اور لوگوں کا شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

کابل پر طالبان کا قبضہ ہونے سے قبل ایک افغانی کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے دو روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ اب اس کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور اس کی قیمت ایک روپیہ 70 پیسے ہوچکی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان  کا کہنا ہےاگر افغانستان کے غیر ملکی اکاؤنٹس منجمد ہی رہتے ہیں تو کرنسی کی مزید گراوٹ آئے گی, انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی قوتوں کے تحفظات دور ہوجائیں تو کرنسی میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے لیکن اس وقت غیریقینی کی فضا ہے اس لیے حالات روز مرہ کی بنیاد پر تبدیل ہو رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer