ٹی کے گروپ کے افسروں کو کھڈے لائن لگایا جانے لگا

26 Aug, 2021 | 03:16 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے طاہر خورشید کے تعینات کردہ افسروں کو ہٹانا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد خواجہ کو بری شہرت رکھنے پر عہدہ سے ہٹایا گیا۔ ڈی سی راولپنڈی عامر عقیق کو کرپشن میں ملوث ہونے کی بنا پر ہٹایا گیا ہے۔ حکومت پنجاب اگلے مرحلے میں مزید افسروں کے تبادلے کرنے کا پلان رکھتی ہے۔  پنجاب حکومت کرپشن میں ملوث افسروں کو بتدریج عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈی سی بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا بھی تبادلہ زیر غور  جبکہ ٹی کے گروپ کے افسروں کو آہستہ آہستہ کارنر کیا جانے لگا۔

دوسری جانب حکومت نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور میانوالی کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تبدیل کر کے محمد عمر شیر کو  نیاڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا۔ ڈی سی فیصل آباد محمد علی کو ڈی سی راولپنڈی اور دانش افضال کو ڈی سی گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔خرم شہزاد کو ڈی سی میانوالی، واجد علی شاہ کو ڈی سی ساہیوال، عامر کریم خان کو ڈی سی ملتان، سارہ اسلم کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان اور جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں