ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین سے زیادتی اور نارواسلوک نامنظور، عثمان بزدار

خواتین سے زیادتی اور نارواسلوک نامنظور، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا زیادتی اور خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  کا زیادتی اور خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے واقعات کی روک تھام  کیلئے موثر اقدامات اٹھانےکا حکم،وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ   خواتین سے زیادتی اور نارواسلوک  کےواقعات کو روکنا ضروری ہے جس کے لیے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے اورملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی  کی جائے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی  آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو  ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنا نے کی ہدایت ۔انہوں  نے کہاکہ  ایسے واقعات میں ملوث ملز م خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے،  میں صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب کامزید کہناتھاکہ  جرائم پیشہ عناصر کو کسی کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ملز موں  کےخلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس کو بھجوائی جائے۔