کابل ایئر پورٹ پرغیر یقینی صورتحال،سی اے اے کی اہم ہدایات جاری

26 Aug, 2021 | 02:41 PM

سٹی42: کابل ایئر پورٹ پر غیر یقینی صورتحال اور شہریوں کے انخلاءکا معاملہ، سی اے اے نے بین الاقوامی ائیرلائینز کو پاکستانی فضاِی حدود سے متعلق ہدایات جاری کردیں جبکہ لاہور، پشاور اور کراچی  ایئرپورٹ پر ٹرانرٹ لاؤنج میں پیشگی بندوبست کرنے کے احکامات بھی جاری۔
  تفصیلات کے مطابق کابل  ایئر پورٹ پر غیر یقینی صورتحال کے باعث  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ، کابل کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے سے 15 منٹ پہلے لاہور، کراچی یا اسلام آباد ایئر  کنٹرول سینٹر اپنے روٹ کے مطابق فریکوینسی پہ رابطہ کریں گے، لاہور، کراچی یا اسلام آباد سے کابل ایئر اسپیس میں اپنے رسک پہ داخل ہونے والے جہازوں کو ایئر ٹریفک سروس ٹرانسفر آف کنٹرول پوائنٹ تک مہیا کی جائے گی،نوٹم میں جاری ہدایات 30 اگست تک نافذالعمل رہیں گی جبکہ کابل سے شہریوں کے انخلاء ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر رش اور جہازوں کی پارکنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سی اے اے  نےحکمت عملی تیار کرلی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم میں پروازوں کیلئے ریڈیوفریکونسی جاری کردی جس  کے مطابق کسی بھی ٹرانزٹ پرواز کو کراچی یا لاہور سے کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن ان کے اپنے رسک پر فراہم کیا جائے گا، اس حوالے سے تین بڑے ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ مسافروں کے لئے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل، پشاور کے باچا خان، کراچی کے قائد اعظم ائیرپورٹ پر بندوبست کرنے کہ ہدایات جاری کی گئیں ہیں، اس حوالے سے ٹرانرٹ لاونج میں مسافروں کے بیٹھنے کے لیے انتظامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں